لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ ، مخالف کو ووٹ دینے پر ہونے والی سیاسی کشیدگی کے باعث اتوار کو علی الصبح نوڈیرو بائی پاس کے مقام پر ڈاہانی اور چانڈیو قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں اے ایس آئی سمیت 6افراد جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو روز سے جی ڈی اے اور پیپلز پارٹی سے وابستہ علی حسن چانڈیو اور علی حسن ڈاہانی گروپوں کے درمیان کشیدگی اتوار کو خونریز تصادم میں تبدیل ہوگئی ، کھلے عام فائرنگ کرکے دونوں قبیلوں کے گروپوں کا ایک ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اسی دوران تصادم کو روکنے کے لئے جب ماہوٹا پولیس پہنچی تو ان پر بھی فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں ماہوٹا تھانے کا اے ایس آئی سلطان شاہ موقع پر شہید ہو گیا۔ پولیس پارٹی کے ساتھ آنیوالے ڈی ایس پی بشیر شر اور انکے محافظ کانسٹبل صدام سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی لاڑکانہ عبدالرحیم شیرازی بھاری پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور فائرنگ بند کرانے کی کاروائی شروع کردی۔ بعد میں ایک درجن سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ علاقے میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکھر شکارپور جانیوالی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی اور شہری گھروں تک محدود ہو گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...