رحیم یار خان،موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

12 فروری ، 2024

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ و سٹی رپورٹرز) موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے خانپور چک135پی کا 50 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد حنیف اچانک لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آ گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔