الیکشن کمیشن مذہبی جماعتوں کے تحفظات کا جائزہ لے ،متحدہ علما کونسل

12 فروری ، 2024

لاہور( این این آئی)متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مذہبی جماعتوں کے تحفظات کا جائزہ لے، الیکشن کمیشن ملک بھر میں انتخابا ت کی شفا فیت پر اٹھنے والے عوامی سوالات کا فوری جواب دے، ملک کے مو جودہ انتخابات میں مذہبی جماعتو ںکا مینڈ یٹ چوری ہو نا لمحہ فکر یہ اور قا بل تشو یش ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ نتائج کو تبدیل کرکے ملک کو انارکی اوربدامنی کی طرف لے جانے والی قوتیں عوام دشمن ہیں ۔ اگر عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوں گے اور اس کے ذمہ دارمقتدر قوتیں ،اداروں کے اشاروں پر چلنے والی قوتیں ہوگی۔