ایران میں 9پاکستانیوں کے قتل کی خبرپرانی ہے،دفترخارجہ

12 فروری ، 2024

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) ایران میں 9پاکستانیوں کے قتل کی تازہ افواہیں جھوٹی نکلیں،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے خبرکو فیک قرار دیدیااورکہا کہ پرانی خبر کو نیا بنا کر پیش کیا جارہا ہے، انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر فیک نیوز الرٹ جاری کیا اور کہا یہ گزشتہ ماہ ایران میں نو پاکستانی شہریوں کی المناک موت کی پرانی خبروں کی ری سائیکلنگ ہے۔