پاکستان میں غربت کی شرح 41فیصد ہو گئی ، ایک کروڑ20لاکھ افراد بیروزگار

12 فروری ، 2024

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی )پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران غربت میں اضافہ ہوا اور کورونا وائرس کی وباء اور 2022میں آنیوالے سیلاب کے بعد سے غربت کی شرح بڑھ کر 41فیصد پر پہنچ گئی ، ایک رپورٹ کےمطابق پاکستان میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 12کروڑ 66لاکھ ہے ، ایک کروڑ 20لاکھ سے زائد افراد بے روزگاری کا شکارہیں ، مشکل اقتصادی صورتحال، بگڑتی ہوئی لیبرمارکیٹ ، ترسیلات زر کی تنزلی ، اشیاء کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں ، کورونا وائر س، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے گھریلواخراجات میں ا ضافہ ہوا، عالمی بنک کے مطابق اس ان تمام عوامل کے باعث غربت کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہےجو کہ گزشتہ دو عشروں میں کم ہو گئی تھی۔