پہلے ہی کہا تھا بلاول بھٹو این اے 127میں تیسرے نمبر پر آئیں گے،عطا تارڑ

12 فروری ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماعطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا بلاول بھٹو حلقہ این اے 127 میں تیسرے نمبر پر آئیں گے۔ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جماعت کی گراس روٹ لیول پر ٹیم ہی موجود نہیں اس کو کیا ووٹ پڑیں گے،مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ مشکل حالات کے باوجود انہوں نے لاہور میں الیکشن لڑالیکن ڈبل ڈیجٹ سے آگے نہیں بڑھ سکے۔اگر وہ نتائج کو چیلنج کرنا چاہیں تو وہ کر سکتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔