لاہور(مقصود اعوان سے) انتخابات 2024 میں ایک درجن سے زائد امیدوار بیک وقت قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ان دوہری نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کےقومی و صوبائی اسمبلی میں سے کسی ایک نشست پر حلف اٹھانے کے بعد 16 سے زائد خالی نشستوں پر اگلے60 دنوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی خالی کردہ 8نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی3، پی ٹی آئی کی2، ق لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایک ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔سربراہ مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف قومی وصوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، انہیں 3 نشستیں چھوڑنا پڑیں گی۔ اسی طرح حمزہ شہبازشریف، مریم نواز، رانا تنویر حسین، احسن اقبال قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے بیک وقت کامیاب ہوئے ۔ نون لیگ کے اویس لغاری صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پرکامیاب ہوئےہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی دو میں سے ایک، ڈاکٹر عذرا پلیجو تین میں سے دو۔ ق لیگ کے چودھری سالک حسین، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ ، علی امین گنڈا پور اور اختر مینگل قومی وصوبائی اسمبلی کی دو ، دو نشستوں پر کامیابی کے باعث ایک ایک نشست خالی کریں گے جن پر اُن کی حلف برداری کے بعد ضمنی انتخابات ہوں گے۔
اسلام آباد ملک کے 26 اضلاع میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں کے کرایہ کی مد میں ایک ارب70 کروڑ 10لاکھ روپے...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے افواج پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن...
کراچی کراچی سمیت ملک بھرکیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے ہزاروں نوجوان وکلاء کیلئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص جارحانہ طرز عمل میں تبدیلی‘ پارلیمانی اور مرکزی رہنمائوں...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹرخلیل...
اسلام آباد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کابینہ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران وزیراعظم محمد...