بھارت میں انتہاپسندوں نے دو مساجد نذر آتش، امام مسجد کو شہید کردیا

12 فروری ، 2024

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مسلمان ایک بار پھر انتہا پسند مودی سرکار کے نشانے پر ہیں دو مساجد کو نذر آتش اور مسمار جب کہ امام مسجد کو شہید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان میں ایک بار پھر مسلمان انتہا پسند مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔ مختلف علاقوں میں دو مساجد کو نذر آتش اور مسمار کرنے کے ساتھ ایک مسجد کے امام کو شہید کر دیا گیا ہے۔بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ہریانہ میں مسجد کو نذر آتش اور امام مسجد کو شہید کر دیا ۔ ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں بھی بی جے پی کے غنڈوں نے مسجد کو غیر قانونی قرار دے کرنذر آتش کر دیا۔انتہا پسندوں نے علاقے میں جلا گھیرائو، پتھرا کیا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگائی۔ مسجد اور مدرسے کو مسمارکرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے علاقے میں کرفیو لگا دیا۔ مودی سرکار کی فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں 2 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔