مذہبی جماعتو ں کے انتخا بی نتا ئج تبد یل ہونا لمحہ فکر یہ ہے،سنی علما ء کونسل

12 فروری ، 2024

لاہور( این این آئی)صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مذہبی جماعتو ں کے انتخا بی نتا ئج تبد یل ہونا لمحہ فکر یہ ہے،پاکستان میں جمہوریت کے نام پر عوام سے ہمیشہ انکا حق چھینا گیا اب مذہبی جماعتیں ٹارگٹ بنیں،دھاند لی زدہ نتا ئج پر بننے والی حکومت ملک میں استحکام نہیں لا سکے گی۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مذہبی جماعتو ں سے امتیازی سلوک کر کے پاکستان کو مزید تباہی کی طرف نہ دھکیلا جائے اسلام میں کسی بھی شخص سے اسکا حق چھیننا حرام قرار دیا گیا ہے لیکن ملک میں نہ آئین ہے اور نہ ہی اسلام کی بات ما نی جا تی ہے جس کی وجہ سے انتخابات میں جیتنے والے بھی آج مطمئین نظر نہیں آرہے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ سو چی سمجھی ساز ش کے تحت مذہبی جماعتو ں کے ووٹ پر شب خون مارا گیا اور وا ضح اکثر یت حا صل کرنے والے مذہبی رہنما ئو ں کو بھی ہارے ہو ئے امیدواروں کی لسٹ میں ڈال کر اداروں نے پوری دنیا کوحیران کردیا ہے لہٰذا ہم انتخابی نتا ئج کو مستر د کر تے ہیں د ھاند لی زدہ نتا ئج سے بننے والی حکومت عوام کے مسا ئل حل کرنے کی بجائے عوام کیلئے مزید مشکلا ت کا سبب بنے گی۔