لندن (پی اے) رفح میں پناہ گزین فلسطینیوں پر حملہ کرنےکے منصوبے کے خلاف عالمی رہنما چیخ اٹھے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ غزہ کی نصف آبادی اس علاقے میں پناہ گزین ہیں۔ ڈچ وزیر خارجہ Hanke Bruins Slot نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ سعودی عرب نے متنبہ کیا ہے کہ رفح پر حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ غزہ کے حکمراں حماس نے کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 27,900 سے زیادہ افراد ہلاک اور کم از کم 67,000 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کے ان حملوں کے نتیجے میں غزہ کے بہت سے باشندے اپنا گھر بار چھوڑ کر جان بچانے کیلئے رفح میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ عالمی رہنمائوں نے یہ انتباہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی جانب سے اپنی فوج کو حماس کے خلاف حملوں سے قبل شہر کو خالی کرانے کا حکم دیئے جانے کے بعد جاری کیا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کو ختم کئے بغیر حماس کی 4 بٹالین رفح میں چھوڑ کر جنگ کے مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کیلئے پیش کی جانے والے حالیہ تجاویز بھی مسترد کردی ہیں۔ امریکہ پہلے ہیں متنبہ کرچکا ہے کہ غزہ پر حملے کے حصے کے طورپر رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا جبکہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ دونوں ہی نے اس پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ امدادی گروپو ں کا کہنا ہے کہ شہر سے ہر ایک کو نکال باہر کرنا ممکن نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومنٹیرین کوآرڈی نیٹر جیمی مک گولڈرک نے، جو غزہ کی صورت حال کا اندازہ لگانے کیلئے حال ہی میں غزہ گئے تھے، کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو رفح کے لوگ اب کہاں جائیں گے۔ جن علاقوں کو محفوظ قرار دیا گیا تھا، وہ بھی اب محفوظ نہیں ہیں، ایسی صورت میں اسرائیل کے حملے سے بھیانک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت رفح میں کم وبیش1.5 ملین فلسطینی موجود ہیں۔ اسرائیل کے حملوں سے بچنے کیلئے رفح میں پناہ لینے والے ان میں سے بیشتر لوگ خیموں میں مقیم ہیں۔ کیمرون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہےکہ انھیں رفح میں فوجی حملوں کے امکانات پر شدید تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترجیح فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہئے تاکہ یرغمالیوں کو امداد پہنچائی جاسکے اور اس کے بعد مستقل اور پائیدار جنگ بندی کیلئے پیش رفت کی جانی چاہئے۔ Bruins Slot نے رفح کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک اور بلاجواز قرار دیا ہے۔ ہفتہ کو سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں غزہ کی پٹی پر واقع رفح شہر پر حملے کے خلاف متنبہ کیا گیا ہے۔ سعوی وزارت خارجہ نے فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ ادھر فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق رفح پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے رفح میں حماس کے 2 سرگرم ارکان کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کیلئے کام کرنے والی ایجنسی (UNRWA) کے دفتر کے قریب واقع ایک اسکول کے نزدیک ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے جو زیر زمین دہشت گردوں کی ایک سرنگ سے جا کر ملتی تھی لیکن UNRWA کے سربراہ فلپ لازارینی نے ایجنسی کے دفتر کے قریب کسی سرنگ کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کیخلاف متفرق درخواست دائر، آفاق احمد...
سیئول جنوبی کوریا میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کرنے پر صدر یون سک یول کے...
کراچی نیوایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان اسمگل کی گئی منشیات پکڑی گئی۔پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل...
پشاور کرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے400ایکس سروس مین بھرتی کرکے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ناقص تفتیش پر شک کافائدہ ملزمان کو دینا...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے امور کشمیروگلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک میں احتجاج پر تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ایف...
تل ابیب اسرائیل نے بعض یورپی اتحادیوں اور ملکوں کی جانب سے غزہ میں بلا تعطل امدادی کارروائیوں کے جاری رکھنے...