19 نئے چہرے بھی قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب

12 فروری ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں ہونے والے 12ویں عام انتخابات کے نتیجے میں19نئے چہرے بھی قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر سب سے زیادہ نئے چہرے خیبر پختونخوا سے کامیاب ہوئے ہیں۔ ان سب کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔اس کے علاہ پنجاب اور بلوچستان سے بھی کچھ امیدوار پہلی بار قومی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا جو حلقہ این اے 10 بونیر سے کامیاب ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواراین اے 2 سوات سے ڈاکٹر امجد علی خان،این اے 41 سے شیر افضل مروت،این اے 19 بنوں سے نسیم علی شاہ این اے 122 سے شہرام ترکئی،این اے 22 مردان سے عاطف خان،این اے 33 نوشہرہ سے احد شاہ،این اے 4 سوات سے سہیل سلطان ،این اے 32 پشاور سے محمد آصف خان،این اے 37 سے حمید حسین،این اے 36 ہنگو سے یوسف خان،راولپنڈی این اے 51 سے راجہ اسامہ سرور راولپنڈی این اے 57 سے بیرسٹر دانیال چوہدری،این اے 54 راولپنڈی سے بیرسٹر عقیل ملک،این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ،این اے 262 کوئٹہ سے عادل خان بازئی،اے 264 کوئٹہ 3 سے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی،حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ سے خوشحال خان،این اے 253 سے میاں خان بگٹی اسمبلی میں نئے چہرے ہیں۔