لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ تھی، یہ عوام، ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی، عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، ان انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا، پولرائزیشن بڑھا دی گئی، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی لیڈر شپ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے الیکشن نتائج کو جعلی اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمشنر کے فوری استعفیٰ اور تحقیقات کیلئے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ تمام آزاد سرویز کے مطابق شہر کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیوایم کہیں موجود نہ تھی لیکن عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے اسے جتوایا گیا، بلوچستان سمیت دور دراز علاقوں سے نتائج وصول ہورہے تھے، ملک کی تجارتی شہ رگ اور اہم ترین شہر کے رزلٹ روک کر جعلسازی کی گئی اور چوتھے پانچویں نمبر پر موجود پارٹی کو پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا گیا، کراچی کے عوام اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے نتائج کو درست نہ کیا تو احتجاج کو اس کے ہیڈ آفس اسلام آباد تک وسیع کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار...
کوئٹہبلوچستان کے علاقے سوئی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔جرگے میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد...
تل ابیب، غزہ غزہ میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں مزید 4اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں دوسری جانب ا سرائیلی فوج نے ...
ننتا پورمبھارت میں دلت لڑکی ایتھلیٹ کے ساتھ 2سال تک جنسی زیادتی کاانکشاف ہوا ہے،کیرالہ کی 18سالہ لڑکی کو...
پشاوراپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی...
سرینگر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں...
کراچی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کے نام رحم کی درخواست پر دس لاکھ سے...
اسلام آباد پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایشین فنانشل فورم کے موقع پر سروس...