نیا فیز شروع،عمران خان جسے کھڑا کرینگے وہ جیتے گا، علی محمد خان

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا نیا فیز شروع ہوگیا ہے۔ایک بیان میں علی محمد نے کہا کہ اللّٰہ کے حکم اور کارکنوں کی محنت سے کامیابی ملی، بانی پی ٹی آئی جسے کھڑا کرے گا وہ جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکن آج کے بعد کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو کمیشن نہ لینے دیں، کوئی ایم پی اے کرپشن یا ظلم کرے تو کارکن اس کے خلاف نکلیں۔علی محمد نے کہا کہ اگر پارلیمنٹرین نے ٹھیکدار سے مل کر 25 فیصد لیا تو کارکن محاسبہ کریں۔