اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے الزام لگایا ہے کہ نواز شریف 9 فروری سے اب تک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں، دو سال تک پری پول دھاندلی ہوتی رہی پھر یحییٰ خان ماڈل آیا۔الیکشن کمیشن کے باہر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے، میں نے سرگودھا اور فیصل آباد سے امیدواروں کے نتائج چیلنج کیا ہے، ہمارے امیدوار ان تمام حلقوں میں جیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نو فروری سے اب تک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن میں ہم 179 نشستوں پر اکثریت پر ہیں، ہم 9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ نے 9 فروری کو مسترد کیا ہے، بینگن جیت گیا لندن سے آیا شیر ہار گیا۔
فیصل آباد مخالفین نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل اور 2کو زخمی کردیا۔فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
لاہور چیمپئنز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ...
واشنگٹن امریکہ نے روس کے اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے یوکرین کو 20بلین ڈالر کا قرض دیدیا...
اسلام آبادسابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی حکومت بنانے کیلئےسیاسی درجہ حرارت کونیچے لانا ہوگا، قومی...
پشاور ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئےقائم جرگہ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ جرگہ...
اسلام آباد پاکستان اور تاجکستان کے ساتویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کویہاں شروع ہوگیا۔ مشترکہ کمیشن اجلاس...
اسلام آباد سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے درخواست دیئے بغیر...