مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق (ن )لیگ کے 22آزاد ارکان میں 80 فیصد کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ،(ن )لیگ کو پیپلز پارٹی کے 10 ووٹ بھی مل سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت سے جیتے ہوئے ارکان سے بھی ن لیگ نے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق منتخب ارکان کے تناسب سے خواتین اور اقلیت کی سیٹ بھی شامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 371 سیٹوں میں سے حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ چاہئیں۔