آزاد امیدوار بڑی تعداد میں (ن) لیگ میں شامل ہو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

12 فروری ، 2024

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،آزاد امیدوار پارٹی نہیں ہوتے، مسلم لیگ (ن) پارٹی ہے، آزاد امیدوار بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں،انتخابات میں عوام نے ترقی کے ایجنڈے کو ووٹ دیا، مسلم لیگ (ن)اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے، تحریک فساد کے خلاف ساڑھے 4 کروڑ ووٹ پڑا،ایک شخص اور ایک فتنے کیلئے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینا اور دوبارہ سے فتنہ فساد کی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو مسائل پیدا نہیں ہوتے، شکایت کنندہ امیدواروں کو الیکشن کمیشن میں جانا چاہئے،الیکشن والے دن پورے ملک میں وائی فائی چل رہا تھا، جعلی فارم 47 سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، 2018 میں الیکشن کے نتائج پانچ دن میں مرتب ہوئے تب کوئی مسئلہ نہیں تھا،ایک شخص پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے اس کو خوش نہیں کیا جانا چاہئے۔