صومالیہ، فوجی اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، 5ہلاک

12 فروری ، 2024

موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ کے گورڈن فوجی اڈے پر ایک فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 5فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،تفصیل کے مطابق اڈے پر موجود ایک فوجی اہلکا ر نے ٹرینرز اور صومالی فوجی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ نماز ادا کرنے لگے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 5اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ صومالیہ کے حکومت حملے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔مزید براں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے بھی اس وا قعے کی مذمت کر تے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔