پسنی12:اونٹوں پر لدی منشیات سے بھری بوریاں پکڑی گئیں

12 فروری ، 2024

کراچی(این این آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں پسنی کے علاقے ملاشیپ 2(MS-2) سے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 852کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔پسنی کے علاقے MS-2 میں اونٹوں پر لوڈ چرس لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 12اونٹ، لانچ، اسپیڈ بوٹ اور 852کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس قبضے میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت14.21 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔