لندن (پی اے) شاہ چارلس نے کینسر کی تشخیص کے بعد عوام کی جانب سے بھیجے جانے پیغامات پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ 75سالہ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر میں مبتلا تمام مریضوں کو اس طرح کے جذبات سے بہت تقویت اور طمانیت ملتی ہے۔ بکنگھم پیلس نے شاہ کو کینسر کی تشخیص کا اعلان پیر کو کیا تھا۔ شاہ کا کسی نامعلوم جگہ پر کینسر کا علاج کیا گیا تھا اور فی الوقت وہ سندرنگھم میں قیام پذیر ہیں، ان میں کینسر کی تشخیص جنوری میں پراسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی تھی، تاہم کینسر کس قسم کا ہے، اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن بکنگھم پیلس کے مطابق پراسٹیٹ کا کینسر نہیں ہے۔ اپنے شکریہ کے پیغام میں شاہ نے لکھا ہے کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میری اپنی تشخیص نے کس طرح لوگوں میں کینسر کے مریضوں اور ان کی فیملیز کی مدد کیلئے کام کرنے والے اداروں کے بارے میں آگہی پیدا کرنے میں مدد پہنچائی، میں اپنے تجربات کی روشنی میں ان کی انتھک محنت کا تازندگی مشکور رہوں گا۔ شاہ نے کینسر کے علاج کے دوران تمام عوامی فرائض ادا کرنا بند کردیئے تھے، وہ بدھ کو Clarence ہائوس سے ملکہ کے ساتھ روانہ ہوگئے، ان کا چھوٹا بیٹا ڈیوک آف سسیکس اسی دن مختصر وقت کیلئے امریکہ سے بذریعہ طیارہ وہاں پہنچ گئے تھے۔ ملکہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر تمام خطوط اور پیغامات سے بہت خوش ہیں۔ جمعرات کو سالسبری کیتھڈرل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے یہ سپورٹ بہت ہی دل خوشکن ہے۔ شہزادہ ولیم نے بھی اپنے والد اور اپنی اہلیہ پرنسز آف ویلز کیلئے عوام کی اس حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں امید نہیں ہے کہ ایسٹر تک وہ شاہی فرائض دوبارہ ادا کرنے کے قابل ہوسکیں گی۔ لندن ائر ایمبولنس کیلئے فنڈ جمع کرنے والی ایک چیرٹی سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور شہزادہ ولیم بھی شریک تھے، کہا کہ یہ کمنٹس ہم سب کیلئے بڑی نعمت ہیں۔ شاہ کی بہن پرنسز رائل نے اس ہفتے کے اوائل میں ملکہ اور کیتھرائن کی جانب سے سپورٹ کی باتوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ این نے ہفتہ کو 6 ملکی میچ میں اسکاٹ لینڈ اور فرانس کے درمیان ہونے والے میچ میں اسکاٹ رگبی کی سربراہ کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...