جمہوری عمل میں مداخلت، عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے، حماد اظہر

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک نصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کو تجویز دیتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوری عمل میں مداخلت، آئین کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں پٹیشن دائر کریں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہماری عدلیہ جمہوریت اور آئین کا دفاع کرے۔ایک اور ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پارٹی کارکنوں کو پرسکون اور پرامن رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکام جان بوجھ کر پرتشدد نظارے اور ٹکراؤ چاہتے ہیں، آپ نے ان سے الجھنا نہیں ہے، پر امن رہیں ، پیچھے ہٹ جائیں اور کیمرے سے فوٹیج بناتے رہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہدایت دی کہ اگر کوئی آپ کو اکسائیں تو پیچھے ہٹ جائیں، جھڑپوں میں ملوث ہونے کے بجائے فوٹیج حاصل کریں۔