وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے پی ٹی آئی کا 4 ناموں پر غور

12 فروری ، 2024

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے 4نام غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور، ظاہر شاہ طورو، مشتاق غنی اور شکیل احمد وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ظاہر شاہ طورو یا شکیل احمد کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کے لیے عاطف خان اور اسد قیصر سرگرم ہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلی بنانے کے لیے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش، محمود جان کے لیے کوشاں ہیں۔