نتائج پر اعتراض کرنیوالے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں، سالک حسین

12 فروری ، 2024

لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔اپنے بیان میں مسلم لیگکے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر کسی کو بھی نتائج پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن یا عدالت کے فورم پر اپنا اعتراض درج کرائیں بجائے اس کے کہ سڑکوں پر احتجاج کریں اور لوگوں کو گمراہ کریں۔