لاہور:فضائی آلودگی خطرناک درجے پر، آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

12 فروری ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجے تک مضر صحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 252 ریکارڈ کیا گیا جو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے جس کا ائیرکوالٹی انڈیکس 173ریکارڈ ہوا ہے۔