امریکا میں خاتون جج پر حملے کے ملزم پر اقدامِ قتل کی فردِ جرم

12 فروری ، 2024

لاس ویگاس(این این آئی)امریکی شہر لاس ویگاس میں خاتون جج پر حملے کے ملزم تیس سالہ ڈیوبرا ریڈن پر اقدامِ قتل کی فردِ جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوبرا ریڈن نے گزشتہ ماہ لاس ویگاس کی ایک عدالت میں سزا سنائے جانے کے موقع پر خاتون جج پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔عدالت میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوط ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طور ڈیوبرا ریڈن نے سزا سنتے ہی اچھل کر خاتون جج کا گلا دبوچنے کی کوشش کی اور انہیں نیچے گرادیا۔عدالت کے کلرک اور ایک سیکورٹی اہلکار نے ڈیوبرا ریڈن سے گتھم گتھا ہوکر جج کو چھڑایا۔