بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

12 فروری ، 2024

سکھر (جنگ نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد روانگی سے قبل سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے خور شید شاہ نے کہا کہ کوئی ایک پارٹی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتی، حکومت سازی کا مرحلہ پارٹی کی سی ای سی میں طے ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ کل پارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ میں اہم فیصلے ہوں گے، پارٹی اجلاس میں ہم مثبت فیصلے کریں گے۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اجلاس کے بعد ہی کچھ بتانے کے لائق ہوں گے۔