بھارتی پارلیمنٹ نے مسلسل پانچویں بار مقبوضہ کشمیر کا بجٹ منظور کر لیا

12 فروری ، 2024

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی پارلیمنٹ نے مسلسل پانچویں بار بھی جموں وکشمیر کا بجٹ منظور کر لیا ہے ۔بھارتی پالیمنٹ نے فنانس بل 2024 کی منظوری کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں مالی سال 2024-25 کیلئے 37,277.74 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کا عبوری بجٹ 2024-25 پیش کیاتھا۔ بجٹ میں جموں و کشمیر کیلئے 37,277.74 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یونین ٹریٹری بننے کے بعد بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 5ویں بار جموں وکشمیر کا بجٹ پیش کیا۔ اس میں سے 35,619.30 کروڑ روپے جموں و کشمیر میں وسائل کے فرق کو پورا کرنے کیلئے رکھے گئے ہیں۔