گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (نمائندہ جنگ) مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی کی والدہ حرکت قلب بند ہوجانے سے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ایکلز کی جامع مسجد کے خطیب مولانا محمدپنڈوڑا نے پڑھائی، جس میں برطانیہ بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو ایکلز کے مقامی قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی اس اچانک وفات پر نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے چوہدری بشیر رٹوی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ماں جیسے عظیم رشتے کا کوئی بھی نعم البدل نہیں، انہوں نے مرحومہ کی وفات کو خاندان کیلئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ تعزیت کرنے والوں میں اراکین پارلیمنٹ افضل خان، یاسمین قریشی، سجاد کریم، ڈیبی ابراہم ،سابق لارڈ میئرز مانچسٹر عابد چوہان ،نعم الحسن، ٹم سائیڈ کی میئر تفہین چوہدری، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار، کونسلر رب نواز، بولٹن کے میئر راجہ محمد ایوب، کونسلر رب نواز، کونسلر خرم رؤف ، کونسلر مدثر دین، ہارون کھٹانہ، حاجی گلزار خان، نصراللہ مغل، امجد مغل، سالار ممتاز احمد چشتی، راجہ نجابت حسین، چوہدری محمد یوسف، راجہ ریاض احمد بڑالوی، شیخ سرفراز حسین، راجہ طلعت جمیل، ملک مظفر، قدیر احمد چوہان، حاجی نصیر احمد ساہیوالی، چوہدری مسرت علی، چوہدری محمد اسلم کمبو، علامہ شاہجہان مدنی، علامہ عبدالرؤف، کونسلر شعیب اختر، سابق میئر اولڈہم عتیق الرحمان، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے سیکرٹری جنرل راجہ جلیل الرحمان، راجہ آفتاب شریف، راجہ عبدالقیوم، چوہدری محمد فاضل، لالہ اصغر، راجہ ابرار عارف ایڈووکیٹ کے علاوہ صحافیوں میں شیخ ظفر تنویر، طاہر انعام شیخ، عباس ملک، چوہدری شہزاد علی، شفقت نذیر، مرزا شفقت، محبوب الٰہی بٹ، رجاسب مغل، مصطفی مغل، چوہدری محمد اسحاق، فیاض بشیر، آفتاب احمد، زاہد مرزا، ہارون مرزا، خالد جانوی، شکیل احمد، راجہ فاروق احمد ہالینڈ، اعجاز شیخ، طارق لودھی، راجہ خورشید حمید، عمران عارف اور دیگر شامل ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...