غزہ (جنگ نیوز)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے غزہ ہیڈکوارٹرز کے نیچے حماس کی طویل سرنگ موجود ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے سیکڑوں میٹر طویل سرنگ کا نیٹ ورک دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے انروا کے غزہ میں قائم ہیڈکوارٹر کے نیچے سے جزوی طور پر چلایا جا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اس سرنگ کو حماس کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے امدادی ایجنسی کے استحصال کا نیا ثبوت قرار دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے میڈیا کو دکھائی گئی سرنگ کے حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ 700میٹر لمبی اور 18 میٹر گہری سرنگ ہے۔میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسرائیلی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کا کہنا تھا کہ سرنگ حماس کے انٹیلی جنس یونٹس میں سے ایک ہے، جہاں سے وہ دوران جنگ سب کچھ کرتے رہے۔اسرائیلی لیفٹیننٹ کرنل نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسرائیلی پیش قدمی کو بھانپتے ہوئے حماس نے سرنگ کو خالی کر دیا،سرنگ میں اسرائیلی فوج کے پہنچنے تک مواصلاتی رابطے کاٹ دیے گئے، ہم جانتے ہیں کہ حماس کے افراد انروا میں کام کر رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ ہر بین الاقوامی تنظیم غزہ میں کام کرے، ہمیں اداروں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے،ہمارا مسئلہ حماس ہے۔دوسری جانب فلسطین نے اسرائیل کے دعوے کو غلط اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل امدادی ایجنسی کو داغدار کرنے کے لیے غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امدادی ایجنسی میں غزہ کی پٹی کے 13,000 افراد کام کرتے ہیں اور مقامی رہائشی کئی برسوں سے دی جانے والی عالمی امداد پر انحصار کر رہے ہیں، ایجنسی کی امداد سے کئی اسکول ، طبی مراکز اور دیگر سماجی خدمات کے ادارے چلائے جارہے ہیں۔دوسری جانب امدادی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے 5 دن بعد یعنی 12 اکتوبر کو ہیڈ کوارٹر خالی کر دیا تھا، لہٰذا وہ سرنگ کی ʼدریافت کی تصدیق یا اس پر تبصرہ نہیں کرسکتی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...