لندن(پی اے ) ٹرانسپورٹ فار لندن نے لندن میں فضائی آلودگی سے متعلق جو رپورٹ تیار کرائی ہے اس میں بتایاگیاہے کہ ناردرن لائن میں گردوغبار کی سطح کسی بھی ٹیوب لائن سے زیادہ ہےجس کے معنی یہ ہیں کہ یہ لوگوں کے پھیپھڑوں جاکر بیٹھ سکتی ہے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کا کہناہے کہ ٹیوب میں گردوغبار کی سطح کم ہورہی ہے ۔ ٹرینیں ریل انجیئرنگ ورکس پر سے گزرتی ہیں اور جلد اور بال گردوغبار کا سبب بنتے ہیں ،ناردرن لائن کے بعد پکاڈلی لائن اور اس کے بعد باکرلو لائن کا نمبر آتاہے ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سب سے کم گردوغبار جوبلی لائن میں پایا گیا۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کاکہناہے کہ ٹیوب کا گردوغبار خون کی شریانوں میں داخل ہوسکتاہے ۔ٹرانسپورٹ فار لندن کاکہناہے کہ اس نے2021میں گردوغبار کی سطح کا پتہ چلنے کے بعد سے 24اسٹیشنوں پر گردوغبار کی شرح میں اوسطاً19 فیصد کمی کی ہے ،2021 کے بعد ڈرائیور کے کیبن میں بھی گردوغبار کی شرح میں2فیصد کمی ہوئی ہے اس طرح 2019 سے مجموعی طورپر گردوغبار کی شرح میں 27 فیصد کے مساوی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کی چیف سیفٹی اور ماحولیات سے متعلق امور کی افسر للی میٹسن نے کہ ان مثبت نتائج سے ہماری مثبت سوچ اور ٹیوب نیٹ ورک میں گردوغبار اور ہوا کے معیار پر کنٹرول کرنے کے مسئلے کو سمجھنے کی عکاسی ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ گردوغبار کی سطح ہیلتھ اور سیفٹی ایگزیکیٹو کی قائم پیشہ ورانہ ہیلتھ کی حد سے کم رہے گا۔ٹرین ڈرائیوروں کی یونین اسلیف کے فن برینن نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہوا کے معیار میں کچھ بہتری پیداہوئی ہے ہمارے ہیلتھ اور سیفٹی کے نمائندے انڈرگراؤنڈ کے عملے اور مسافروں کو ممکنہ حد ت محفوظ رکھنے کیلئے ٹرانسپورٹ فار لندن پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...