موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی

12 فروری ، 2024

تل ابیب( نیوز ڈیسک)غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی۔موڈیز کی جانب سے اسرائیل کی مقامی اور غیرملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون سے کم کر کے اے ٹو کردی گئی ہے جبکہ کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو منفی کردیا گیا ہے۔موڈیز کے مطابق جنگی صورتحال سے اسرائیل کی مالیاتی طاقت کمزور ہونے کا خطرہ بڑھا ہے۔