محمد جاوید اقبال کھوکھر کی صاحبزادی ماہم جاوید کی تقریب سالگرہ کا انعقاد

12 فروری ، 2024

دی ہیگ (نمائندہ جنگ ) ایمسٹرڈیم کی سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر کی صاحبزادی ماہم جاوید کی 13 ویں سالگرہ ان کی رہائش گاہ پر منائی گئی۔تقریب میں ہالینڈ کی ساسی ،سماجی وکاروباری شخصیات حاجی مشتاق احمد ،سہیل احمد،سارا احمد ،کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر، محمد شہباز مرزا، سید زاہد علی شاہ ،ڈاکٹر احسان الحق، پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ، صدر چوہدری پرویز علی سندیلہ ،سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور، عبدالباسط خان نے بچی کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔