امریکہ: ایک ماہ کے دوران چھٹا بھارتی شہری قتل

12 فروری ، 2024

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)امریکہ میں ایک سڑک پر حملے میں شدید زخمی ہونے والے بھارت نژاد شہری نے دوران علاج دم توڑ دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اسٹریٹ میں 41 سالہ وویک تنیجا کو ایک شخص نے زمین پر پٹخا اور اُس کا سر فٹ پاتھ پر دے مارا تھا جس سے بھارتی نژاد شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیم تشکیل دیدی۔امریکا؛ ایک ماہ میں پانچواں بھارتی طالبعلم پُراسرار طور پر ہلا کیاد رہے کہ امریکا میں ایک ماہ کے دوران 6 بھارتی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 5 طالب علم تھے اور مختلف دنوں اور مقامات پر پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔بھارتی حکومت نے ان معاملات پر امریکی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے تحقیقات پر زور دیا اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔