دی ہیگ(نیوز ڈیسک)ہالینڈ کے سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کو یوتھنیشیا (euthanasia) کے ذریعے ایک ساتھ جان سے مار دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم ڈریس وان اگٹ اور ان کی اہلیہ نے آخری وقت میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں کی عمر 93 سال تھی اور یہ دونوں کافی وقت سے بیماری اور تکلیف میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے اس طرح کا فیصلہ کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کو 2019ء میں ایک تقریب میں تقریر کے دوران برین ہیمرج ہوا تھا اور اس کے بعد وہ کبھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈریس وان اگٹ 1977ء سے 1982ء تک ہالینڈ کے وزیراعظم رہے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ میں 2002ء سے یوتھنیشیا (euthanasia) کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔رپورٹس کے مطابق 2021ء میں 38 جوڑوں نے مرضی سے موت کا انتخاب کیا تھا جبکہ 2022ء میں یہ تعداد 58 تھی۔واضح رہے کہ (euthanasia) مرحلے کے دوران تکلیف میں مبتلا مریض کو اس کی مرضی کے بعد انجیکشن یا دیگر ذریعے سے دوا دی جاتی ہے جس سے کچھ ہی سیکنڈز یا منٹ میں اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...