نعیم شہزاد کی وفات پر ممتاز حسین سے مختلف شخصیات کی تعزیت

12 فروری ، 2024

لوٹن ( نمائندہ جنگ) جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس برطانیہ ممتاز حسین بٹ کے 27سالہ بھتیجے نعیم شہزاد بٹ کوٹلی میں وفات پا گئے۔ سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، راجہ محمد یعقوب خان، سید حسین شہید سرور، شوکت بٹ اور دیگر عمائدین نےممتاز حسین بٹ کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور جواں سالہ بھتیجے کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔