پیسا (جنگ نیوز)اطالوی سائنسدانوں نے ہاتھوں سے معذور افراد کیلئے ایک مصنوعی ہاتھ تیار کیا ہے جس میں ایسے سینسر نصب ہیں جو پہننے والے کو اشیا کا حقیقی درجہ حرارت کا احساس فراہم کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے محققین نے اس مصنوعی عضو کا تجربہ فیبریزیو نامی شخص پر کیا جس نے چند سالوں پہلے ایک حادثے میں اپنا دایاں ہاتھ گنوا دیا تھا۔ تاہم اس مصنوعی ہاتھ کی مدد سے فیبریزیو نے مختلف درجہ حرارت کی حامل اشیاء کے درمیان تفریق کرنے اور اسے ترتیب دینے کا عمل انجام دیا۔ محققین نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ قدرتی درجہ حرارت کے احساس کو ایک فنکشنل مصنوعی ہاتھ میں ضم کیا گیا ہے۔ محققین نے بتایا کہ MiniTouch نامی مصنوعی ہاتھ میں عام دستیاب الیکٹرانکس ہی استعمال ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کو درجہ حرارت کی حس بحال کرنے کے لیے کسی سرجری کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ مطالعے کے شریک سینئر مصنف اور اٹلی کے سانتانا اسکول آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز میں بائیو روبوٹکس ریسرچ کے پروفیسر سلویسٹرو مسرا نے کہا کہ آرٹیفیشل ہاتھوں میں لمس کے احساس کے ساتھ درجہ حرارت بھی محسوس کرنا آخری کڑی تھی جسے تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...