روس کا کسی بھی ملک پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

12 فروری ، 2024

ماسکو (اے پی پی)روس نےکسی بھی ملک پرحملہ نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ کو نیٹو کے علاقے تک پھیلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ جاپانی خبررساں اداروں کے مطابق انہوں نے یہ بات قدامت پسند امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔روسی صدر نے کہا کہ ہمیں پولینڈ، لٹویا یا کسی اور جگہ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات کہ روس یوکرین سے باہر کے ممالک پر حملہ کر دے گا "من گھڑت خطرہ ہے۔پیوٹن نے اشارہ دیا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا تاکہ یوکرین کو "نازی سوچ سے پاک" کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ "خام خیالی" ہے کہ روس کو میدان جنگ میں شکست ہو جائے گی۔ اگر امریکا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کر دیتا ہے تو لڑائی "چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی"۔