شاہین فٹبال ٹرافی ‘ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) نویں سالانہ شاہین فٹبال چیمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز فیصل آباد میں ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں العثمان نمبردار کلب چبہ نےاشرف میموریل کلب کو پنلٹی ککس سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ لیلاں کلب نے ٹھیکری والا کلب کوپنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔الفاروق کلب جھپال (ڈوگر) نے الفاروق کلب چبہ(عمر فاروق) کو آیک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاہے۔ توصیف کلب سرلی نےثاقب کلب چھینہ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے اور 41 ج ب کلب نے مزارہ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔