پشاور کرکٹ میچ کے دوران جھگڑافائرنگ میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

12 فروری ، 2024

پشاور(آئی این پی ) پشاور کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کیدوران جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکوپل کے قریب پیش آیا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسر ے کے گھر شکایت لیکر پہنچے تو فائرنگ کی گئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔