لاہور جناح پولو کپ کا فائنل جیتنے والی ٹیم ڈی ایس پولوکا مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحما ن ودیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

12 فروری ، 2024

پی ایس ایل 9 ، ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی لاہور (آئی این پی ) پاکستان سپر لیگ 9 کی ٹرافی کی رونمائی منگل کو کو لاہور میں ہوگی جبکہ ایونٹ 17 فروری سے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کے آغازمیں اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا،ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کل منگل کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب گزشتہ برس کی طرح لاہور میں ہو گی۔ ٹرافی کی رونمائی کے لیے گولف کورس اور تفریحی پارک کے مقامات زیر غور ہیں،اگلے ایک دو روز میں رونمائی کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ تقریب میں تمام کپتانوں اورفرنچائز مالکان کو مدعو کیا جائے گا،اس کے ساتھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا قذافی اسٹیڈیم میں انعقاد ہو گا،پی ایس ایل کرٹین ریزر تقریب پہلے میچ سے قبل ہو گی۔ افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کے ترانے کے گلوکار علی ظفر اورآئمہ بیگ کے ساتھ دیگرفنکاربھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔