خواتین درآمد وبرآمد کنندگان کی مصنوعات کی نمائش سیالکوٹ میں ہو گی

12 فروری ، 2024

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ویمن چیمبر سیالکوٹ کی سینئرنائب صدر گلزیب وقاص اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی کاٹیج انڈسٹری سمیت ملک بھر کی انڈسٹری سے وابستہ خواتین ایکسپورٹر اور امپورٹرز کی تیار کردہ مصنوعات کے لئے دوسری نمائش کے انتظامات حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں، صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک،صدر ویمن چیمبر سیالکوٹ ڈاکٹر مریم کی قیادت میں نمائش کی کامیابی کے لئے اسٹال کی تیاری، بکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔