نئی حکومت کو میثاق معیشت کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے :اشرف بھٹی

12 فروری ، 2024

لاہور(نما ئندہ جنگ ) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صد راشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نئی آنے والی اتحادی حکومت کو سب سے پہلے میثاق معیشت کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے ،مہنگائی اوربیروزگاری کے خاتمے کے لئے معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنا ہوگا جس کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ، خدارا اب کوئی بھی جماعت احتجاج کی دھمکیاںنہ دے ۔ آئندہ جو بھی حکومت بنے گی اس کے سامنے مشکلات کے پہاڑ ہوںگے اس لئے موجودہ حالات میں اتفاق رائے وقت کا تقاضہ ہے ۔ سیاسی جماعتیں اس وقت اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے کوئی جماعت تنہا ان سے نبرد آزما نہیں ہو سکتی بلکہ اس کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔