بینونی (جنگ نیوز) آسٹریلیا کرکٹ میدانوں میں بھارت کے پیچھے ہی پڑگیا۔ اس نے ٹھان لی ہے کہ بھارت کو کوئی بڑی آئی سی سی ٹرافی جیتنے نہیں دینی۔آسٹریلیا کی کرکٹ پر حکمرانی مکمل ہوگئی، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور سینئر ورلڈکپ کے بعد کینگروز جونیئرز نے انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں بھی بھارت کو شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے چوتھی مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیتا ہے ۔ چار فاسٹ بولرز پر مشتمل بولنگ اٹیک بھارت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔ ناکام ٹیم کی بیٹنگ لائن میں شامل ابھرتے ہوئے اسٹارز کوئی مزاحمت نہ کرسکے۔ آسٹریلیا کو اس سے قبل 2012 اور 2018 کے ورلڈکپ فائنلز میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ ان کا 2010 کے بعد اس سطح پر پہلا ٹائٹل ہے۔آسٹریلیا نے آخری بار مچل مارش کی قیادت میں انڈر 19 عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اتوار کو فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے ہرادیا ۔ 254 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے ایونٹ کے اس فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کا پہلا کھلاڑی تو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگیا، لیکن پھر بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 253 رنز بناڈالے۔ آسٹریلیا انڈر19 کی طرف سے ہرجاس سنگھ 55 ، ہیو ویبگن نے 48 ، اولیور پیک نے 46 اور اوپنر ہیری ڈکسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ راج لمبانی 38رنز کے عوض تین وکٹ لے کر کامیاب ترین بولر رہے، نمن تیواڑی نے دو وکٹ لیے۔ 254 رنز کے تعاقب میں بھارتی انڈر19 ٹیم شروع ہی سے مشکل میں دکھائی دی۔ اس کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، بھارتی ٹیم 174 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر آدرش سنگھ 47، مشیر خان 22 اور مروگن ابھیشیک 42 رنز کے ساتھ ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔115رنز پر سات وکٹ گرچکے تھے۔ اس موقع پر ابھیشیک اور نمن تیواڑی نے46 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے اسکور کو کچھ بہتری فراہم کی۔ نمن تیواڑی 14 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بیئرڈمین اور رام میک ملن نے تین تین اور کیلم وڈلر نے دو وکٹ لیے۔بیئرڈمین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جنوبی افریقا کے کوینا مافاکے ٹورنامنٹ میں 21 وکٹ کے ساتھ پلیئر آف ٹورنامنٹ رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 12 ماہ میں بھارت کی کسی بھی آئی سی سی ایونٹ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف یہ تیسری ناکامی ہے۔
کراچی پاکستان میں فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ جمعے کو آئی سی سی کے اہم اجلاس میں...
کراچی 11واں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ منگل سے مسقط عمان میں شروع ہوگیا، پاکستانی ٹیم بدھ کو چین کے خلاف...
اینٹیگا ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میں201رنز سے جیت لیا۔ منگل کو میچ کے آخری روز 333کے ہدف کے...
اسلام آباد پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ جمعرات 28 نومبر سے پی...
اسلام آباد قائداعظم ٹرافی کے سہ فریقی مرحلے کے پہلے میچ کے پہلے دن پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے بولرز کی عمدہ...
راولپنڈی پی ٹی ائی کا احتجاج کرکٹ کو بھی لے ڈوبا پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی...
اسلام آباد تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ افغانستان نے جیت لیا ۔پاکستان کو ٹورنامنٹ میں افغان ٹیم کے ہاتھوں دوسری...
کراچی پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں یکطرفہ شکست کھانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم پل میں مٹی اور پل میں سونا بن جاتی...