نیوزی لینڈ اور جنوبی افریق کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

12 فروری ، 2024

ہیملٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (13 فروری)سے سیڈن پارک ، ہیملٹن میں شروع ہو گا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹم ساؤدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کو نیل برینڈ لیڈ کریں گے ، میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے 281 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔