ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صبا شمیم جدون

12 فروری ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر صبا شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور فیڈریشنز حکومت کے ساتھ مل کر گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کریں۔ ان خیالات کا انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں تائیکوانڈو کا کھیل بہت زیادہ مقبولیت اختیار کر چکا ہے اس کے مقابلے بھی باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میڈم صبا شمیم جدون نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کروانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکے گا۔