نو بال پر بیٹر کا چھکا اور ہٹ وکٹلیکن آئوٹ نہ ہوئیں

12 فروری ، 2024

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے ون ڈے میچ کے دوران ایک ہی گیند پر نو بال، ہٹ وکٹ اور چھکا لگ گیا۔ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقی بولر مساباتا کلاس نے 48ویں اوور کی پانچویں گیند کمر سے اونچی ہونے کے سبب نو بال قرار پائی۔ اس پر آسٹریلوی بیٹر الانا کنگ نے چھکا لگا دیا تاہم اس دوران اُن کا بیٹ وکٹوں کو جا لگا البتہ نو بال کی وجہ سے وہ آؤٹ نہ ہوئیں۔ دریں اثنا آسٹریلیا نے اس میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 110 رنز سے جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔