افغانستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی بری طرح شکست

12 فروری ، 2024

پالی کیلے (جنگ نیوز) سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں بھی افغانستان کے خلاف 155 رنز کی بڑی فتح حاصل کرلی۔ اتوار کو ہوم ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 36 پر دو وکٹ گنوادیے، پہلے میچ کے ڈبل سنچری میکر پاتھمنسانکا 18 اور اویشکا فرنینڈو پانچ رنز بناسکے۔ اس کے بعد آئی لینڈرز نے افغان بولرز کو لائن و لینتھ بھلادی۔ چاریتھ اسالنکا دھواں دھار 97، کشال مینڈس 52 اور جنیتھ لیانگے 50رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا نے چھ وکٹ پر 308 رنز بنائے۔ عظمت اللہ اوکزئی نے تین وکٹ لیے۔ جواب میں وانندو ہسارنگا نے کے سامنے افغان بیٹرز بری طرح ناکام رہے۔ ابراہیم زدران 54 اور رحمت شاہ 63 کے سوا کوئی اور کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ ان کے درمیان 97 رنز کی شراکت ہی افغان اننگز کی نمایاں خاصیت رہی۔ پوری ٹیم 34 ویں اوور میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہسارنگا نے چار وکٹ لیے۔ دلشان مدوشناکا اور اسیتھا فرنینڈو نے دو، دو شکار کیے۔