کراچی (نما ئندہ جنگ) قومی کر کٹ ٹیم کے بیٹسمین لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ دو بار سپر لیگ ٹائٹل جیتا ہے، ذہن میں یہی ہے کہ ہیٹ ٹرک کریں ، کوشش کریں گے کہ جس طرح گزشتہ دو سیزن میں کھیلے ہیں ویسے ہی کھیلیں، قومی ٹیم کا معاملہ الگ ہے لیکن پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرنا چاہوں گا۔ لاہور میں بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئےتیاری اچھی چل رہی ہے، کیمپ اس لیے لگتا ہے کہ جو نئے کھلاڑی آتے ہیں ان کے ساتھ مل لیں، لاہور کراچی کا ٹاکرا ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ہوتا ہے اور یہی کھیل کی خوبصورتی ہے، ٹائٹل جیتنے کے باوجود کراچی سے ہارنے پر کھلاڑی بھی آپس میں بات کرتے ہیں ۔ پی ایس ایل 9 کیلئے راشد خان کی غیر موجودگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھنا کہ ر اشد خان کے نہ ہونے سے نقصان نہیں ہو گا تو یہ غلط ہو گا، راشد خان دنیا کا بہترین بولر ہے، ان کی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ انڈر19 ٹیم میں پاکستان کے تینوں فاسٹ بولر اچھے تھے، دیکھنا ہوگا کہ وہ اگلے 3 ، 4 سال خود کو کیسے رکھتے ہیں، پی ایس ایل میں میرا گول ہے کہ بہترین بیٹر بنوں اور ہماری ٹیم جیتے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپنرز ہی بیٹنگ میں ٹیمپو بناتے ہیں
راولپنڈی راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خصوصی لیکچر اور کشمیر یکجہتی واک کا...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے...
اسلام آباد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے وزارت اور اپنے ذیلی اداروں کے 18 جاری و نئے منصوبوں کیلئے...
اسلام آباد کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریف کراچی میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر...
بیجنگچین نے 2 امریکی کمپنیوں پی وی ایچ کارپوریشن اور ایلومینا انکارپوریٹڈ کو ملک کی ناقابل اعتماد اداروں کی...
اسلام آباد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، بھارت کی جانب...
لاہور چیمپئنر ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا.دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے...
اسلا م آبادقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے حتمی مشاورت کے بعد...