معیشت کی بہتری اورمہنگائی میں کمی لانا ں نئی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہوگا، ثاقب عباسی

12 فروری ، 2024

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ثاقب عباسی نے کہا ہےکہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی میں کمی لانا نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہوگا،، معاشی استحکام کے لیے مضبوط اور مستحکم حکومت کا قیام نہایت ضروری ہے ، انہوں نے ایک بیان میں ملک بھر میں الیکشن کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر نگران حکومت اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ ،معاشی صورتحال میں بہتری کےلیے ضروری ہےکہ آئندہ آنیوالی حکومت اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے ، ثاقب عباسی نے کہا کہ حکومت نئی ملک میں کاروباردوست ماحول کے لیے اقدامات کرے،تاجروں اور دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکس عائد نہ کیے جائیں ، مہنگائی میں کمی لانے کےلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ہونے چاہئے ، ملکی معیشت کو مضبوط کرنااور عوام کو موجودہ مہنگائی کے عفریت سے نکالنا نئی حکومت کےلیے بڑا چیلنج ہوگا ، ثاقب عباسی نے کہا کہ ملک کی کاروباری برادری نئی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی