کراچی (آئی این پی ) سیاسی و معاشی غیر یقینی کو دیکھتے ہوئے پاکستانی کاروباری طبقے نے دبئی کا رخ کرلیا، پاکستان میں بہت سے بڑے بزنس ٹائیکونز نے اپنا کاروبار جزوی یا مکمل طور پر دبئی منتقل کرلیا ،پاکستانی لوگ دبئی کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔گزشتہ 20 ماہ کے دوران پاکستانی تاجر اور امرا نہ صرف دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں بلکہ وہاں ایکسپورٹ امپورٹ ٹریڈ ہاسز بھی قائم کر رہے ہیں۔ دبئی میں کاروبار کرنے والے کراچی کے سرمایہ کار انور خواجہ نے کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ پاکستانی لوگ دبئی کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں لیکن پاکستانیوں کی جانب سے وہاں تجارتی اور کاروباری اداروں کا قیام اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے بڑے بزنس ٹائیکونز نے اپنا کاروبار جزوی یا مکمل طور پر دبئی منتقل کرلیا ہے جس سے ملک مناسب آمدنی اور ملازمتوں سے محروم ہوتا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ایسا کرنے کا معقول جواز موجود ہے، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سیاسی و معاشی غیریقینی نے تاجر برادری کو خوفزدہ کر دیا جنہیں کراچی میں باقاعدگی سے کسی نہ کسی گروپ کو بھتہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات میں زائد اختر ستی ایڈووکیٹ نے راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ کو...
حسن ابدال بار ایسوسی ایشن حسن ابدال کے انتخابات برائے سال 2025/26 میں ملک شہباز ایڈووکیٹ 58ووٹ لیکر صدر منتخب ہو...
پنڈی گھیب بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کے سالانہ انتخابات 2025 قاضی افضال حسین ایڈووکیٹ چئیرمین الیکشن کمشن کی...
اسلام آباد واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ دریائے سندھ...
کراچی پاکستان میں فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ جمعے کو آئی سی سی کے اہم اجلاس میں...
کراچی 11واں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ منگل سے مسقط عمان میں شروع ہوگیا، پاکستانی ٹیم بدھ کو چین کے خلاف...
اینٹیگا ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میں201رنز سے جیت لیا۔ منگل کو میچ کے آخری روز 333کے ہدف کے...
اسلام آباد پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ جمعرات 28 نومبر سے پی...