اسلام آباد (خبرنگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ووٹ کی بے حرمتی گوارا نہیں کریں گے۔ پاکستان کا مفاد عوام کے مینڈیٹ کے مکمل احترام ہی میں پوشیدہ ہے ‘ خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں اتحاد نہیں ہوگا ‘متنازع حلقوں میں دوبارہ گنتی نہ ہوئی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے ۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ”غلامی نامنظور“ کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عوام نےتحریک انصاف کو واضح اور شفاف مینڈیٹ سے نوازا ہے۔ فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کی بجائے پھر سے ریٹرننگ افسران کے ذریعے ان کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتخابی نتائج کےساتھ غیرقانونی و قابل مذمت چھیڑ چھاڑ کرکے جمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابل قبول کوشش کی جارہی ہے۔ ایسی کوئی بھی کوشش ملک کیلئے سود مند ثابت ہوگی نہ ہی عوام اپنے ووٹ کی بے حرمتی گوارا کریں گے۔ انہوں نے انتخابی نتائج میں مبینہ ردو بدل ،نتائج میں غیر قانونی تاخیر اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی واضح جیت کو شکست میں بدلنے پر ریٹرننگ افسران کیخلاف پرامن احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان احتجاج میں شامل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز ، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے باعث حکومت سازی تحریک انصاف کا بنیادی دستوری و جمہوری حق ہے۔ علاوہ ازیں جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں اتحاد نہیں ہوگا۔ صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کے نام پر منگل تک فیصلہ ہوگا‘بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی جماعت نے ہمارے آزاد امیدواروں سے رابطہ نہیں کیا، پارٹی نے میٹنگ بلائی ہے، تمام آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، انہیں پارٹی حمایت حاصل ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلی کےلیے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا، انتظامی امور کے بنیادی معاملات حل کرنے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی کارکنوں کیلئے حکومت پاکستان نے...
اسلام آبادایف بی آر نےملک بھر میں 40ہزار میگا ریٹیل سٹوراور ان سے منسلک آئوٹ لیٹ کی اصل فروخت کا ریکارڈ24...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ، سیکر ٹیریٹگروپ کےگریڈ 21کے افسر اور ایڈیشنل...
اسلام آ باد پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ کےخلاف زیرو ٹالرنس کے نتیجے میں رواں مالی سال...